شہزاد اکبر

انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا، شہزاد اکبر

لاہور(لاہورنامہ) سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہاکہ عدم اعتماد کی رات 1 بج کر 55 منٹ پر اسٹاپ لسٹ میں میرانام ڈالا گیا ہے.

اس وقت نہ کوئی حکومت تھی، نہ ہی کابینہ تھی۔اسی لئے اس امپورٹڈ حکومت کے اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔