عمر سرفراز چیمہ

عمران خان ہی اس ملک کی آخری امید ہیں، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ

لاہور (لاہورنامہ)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈائریکٹر لاہور اینڈ کپیٹل سمارٹ سٹی مجیب احمدخان، سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان،کرکٹر انضمام الحق اور معروف اداکار غلام محی الدین کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رانا محمد تنویر سی ای او ایورسٹ رئیل اسٹیٹ لاہور سمارٹ سٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ افطار ڈنرمیں خصوصی شرکت۔

اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا میڈ یا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا تنویر کا شمار پارٹی کے پرانے اور مخلص ساتھوں میں ہو تا ہے عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر انکوخراج تحسین پیش کرتاہوں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ہی اس ملک کی آخری امید ہیں اُ ن کو دونمبری اور سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا جس کو پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا ہے.

21 اپریل کو مینا ر پاکستان پر عظیم الشان جلسہ ہو گا لاہور کی عوام اپنے کپتان کا تاریخی استقبال کرے گی۔انھوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت سامراجی قوتوں اور میر جعفروں سے آزادی کیلئے تیار اور متحد ہوچکی ہے،عمران خان نے غلامی قبول نہیں کی امریکی غلامی سے نجات کوئی آسان کام نہیں اس کیلئے تمام محب وطن اور غیرت مند قوتوں کا متحد ہونا بڑا ضروری ہے۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رانا محمد تنویرکا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت نامنظورقومی نعرہ بن چکا ہے جس کی دنیا بھر میں پزرائی ہورہی ہے.

عمران خان ؎کے ساتھ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، عمران خان پاکستانی قوم کی اجتماعی ا ہمیت اور غیرت کے لیے پوری دنیا کے سامنے ڈٹ گئے ہیں ان کے خلاف ایوانوں میں تو سازش وقتی طور پر کامیاب ہوگئی ہے لیکن پاکستان کے میدانوں میں ان کی تحریک روز بروز پہلے سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے،پاکستان کی عوام ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت کے ساتھ الیکشن کا مطالبہ دہرا رہی ہے،عمران خان کی عوامی رابطہ مہم ماہ رمضان میں جاری ہے اور اس گرمی میں ایسی بھرپور عوامی شرکت کی مثال نہیں ملتی۔

تقریب میں سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی،شبیر سیال،ڈاکٹر شاہد صدیق خان،فیاض بھٹی،رانا عبدالسمیع، ناصر سلمان، ملک حماد علی اعوان، محمد خان مدنی، طارق ثناء باجوہ، چاچا پاکستانی،خالد گجر، علی رضا، رانا امان اللہ، ملک علی حسن،شفیق گجر، زبیر نیازی، شیخ زین، بلال ڈھول،حاشرخان اور بزنس کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کی۔