غیر ملکی خلابازوں

چینی خلائی سٹیشن غیر ملکی خلابازوں کا خیر مقدم کرتا ہے، وانگ وین بین

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز ایک نیوز بریفنگ میں خلائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور چینی خلائی سٹیشن میں غیر ملکی خلا بازوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تعاون ایرو اسپیس کی ترقی کا رجحان ہے۔

اس وقت، چین دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کی پہلی کھیپ پر کام کر رہا ہے، اور چینی خلائی سٹیشن غیر ملکی خلابازوں کے دورے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین خلائی صنعت میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی خلائی صنعت میں زیادہ سے زیادہ شراکت کی جا سکے ۔