مدینہ المنورہ (لاہورنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی مسجد نبویؐ میں حاضری کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہیکہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول? پر حاضری دی۔سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔