حمزہ شہباز

لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کر جلد ہی عوام کے مسائل حل کرینگے، حمزہ شہباز

لاہور(لاہورنامہ) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تین ہفتے ہونے کو ہیں لیکن سب سے بڑے صوبے کا قائد ایوان نہیں ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کے گھر گئے۔

علیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ پرویز الٰہی کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انا سب چیزوں کو راکھ کر دیتی ہے، جمہوریت اپنا راستہ اپنائے گی اور عوام کی جیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 4 سال صرف کرپشن ہوئی، قانون اپنا راستہ ضرور لے گا، لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تین ہفتے ہونے کو ہیں لیکن سب سے بڑے صوبے کا قائد ایوان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، پہلے بھی تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا، اب بھی کریں گے۔