لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہاء ہو رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا ‘مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کشمیر یوں کی آواز کو خاموش نہیں کرواسکے اور آج تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط اور تیز ہے ‘پاکستان کو کر پشن سے پاک کر یں گے اس لیے کسی کر پٹ شخص کو این آر او مل رہا ہے اور نہ ہی ملے گا بلکہ جنہوں نے کر پشن کی ہے ان کو آئین وقانون کے مطابق ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑ یگا .
وزیر اعظم عمران خان صحت ‘تعلیم کے شعبے کی بہتری اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ‘پنجاب میں بھی صحت کارڈ کی وجہ سے غر یب کو مفت صحت کی سہولتیں مل رہی ہیں ۔ وہ سینیٹر ظفر چوہدری ‘انڈس فارما کے چیف ایگز یکٹو زاہد سعید ‘یوکے سے آنیوالے راجہ مظہر اور دیگر کشمیری وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور بھارت بھی جانتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف کوئی حرکت کر یگا تواس کے ساتھ پھر کیا ہوگا اس لیے ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جار حیت کر نے سے لاکھ بار سوچے گا لیکن اگر وہ کوئی حر کت کر یگا تو پھراسکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے اور بھارت کو بھی ایسا ہی رویہ اختیار کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی چٹان کی طر ح کشمیری عوام کی تحر یک آزادی میں انکے ساتھ کھڑ ا ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کر پشن کے خلاف تحریک انصاف سے زیادہ کسی اور جماعت نے جد وجہد نہیں کی اس لیے کر پشن کر نیوالوں کوہر صورت انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا کیونکہ اگر ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ کر پشن کر نیوالوں سے نہ صرف حساب لیا جائیگا بلکہ انکو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی سزا بھی ملے گی۔