سینیٹر فیصل جاوید

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں،کہاں سے آتا ہے اتنا پیسہ، حساب دینا ہوگا،تمام جماعتیں بشمول تحریک انصاف جواب دہ ہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہئے،تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جو محب وطن پاکستانیوں سے عوامی فنڈ ریزنگ کرتی ہے اور تمام تر ریکارڈ موجود ہے،پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں، کہاں سے آتا ہے اتنا پیسہ، حساب دینا ہوگا،تمام جماعتیں بشمول تحریک انصاف جواب دہ ہیں.