اسلام آباد (لاہورنامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022ء میں پیش کئے گئے تربیت اساتذ کے مختلف پروگرامزکے داخلے 9مئی تک جاری ہیں، اِن پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ایم اے ایجوکیشن، ایک سالہ ایم ایڈ ٗ ڈیڑھ /اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اِن داخلوں کی آخری تاریخ 18۔اپریل مقرر تھی تاہم یونیورسٹی نے طلبہ کی درخواستوں پر آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔اب نئے طبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 9مئی تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ شعبہ داخلہ کے مطابق پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کی انرولمنٹ 16۔مئی تک جاری رہے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربیت اساتذہ کا سب سے اعلیٰ اور منفرد ادارہ ہے، اس ادارے کے پی ٹی سی، سی ٹی، بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگراموں کے لاکھوں گریجویٹس ملک کے ہر کونے میں قائم سرکاری اور نجی سکولوں، کالجز اور جامعات میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ ٹیچر ایجوکیشن ٗ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت ایم اے /ایم ایس سی /بی ایس یا بی اے آنرز(چار سالہ)سیکنڈ ڈویژن مقرر ہے۔
اڑھائی سالہ بی ایڈ(ایلمینٹری ایجوکیشن)میں داخلے کی اہلیت بی اے/بی ایس سی یا مساوی(سیکنڈ ڈویڑن)مقر کی گئی ہے جبکہ اڑھائی سالہ بی ایڈ(سائنس ایجوکیشن)میں صرف بی اے/ بی ایس سی(سیکنڈ ڈویژن)کے حامل امیدوار داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔چار سالہ بی ایڈ2 شعبوں میں پیش کیا گیا ہے ُ دونوں ک پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ(کم از کم سیکنڈ ڈویژن)مقرر کی گئی ہے۔
ایم اے/ایم ایس سی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، چار سالہ بی ایس پروگرامز، دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز،چار سالہ بی بی اے پروگرام اور سرٹیفیکیٹ پروگراموں کے داخلے بھی جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں داخلے کے لئے اپلائی صرف آن لائن موڈ کے تحت کیا جاسکتا ہے۔