رانا ثناء اللہ

حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی صوبے کوترقی کی نئی منزل کی طرف گامزن کرنےگے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حمزہ شہباز کوبطوروزیراعلی پنجاب حلف لینے پرمبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشاء اللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلی پنجاب حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشاء اللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق میں تبدیلی اقتدارکے بعد آج پنجاب میں بھی ایک آئینی اور قانونی مرحلے کااختتام ہوگیا ہے،پاکستان الحمداللّٰہ اب ایک آئینی ، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔