لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قوام متحدہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں سے رو کے بھارت کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنارہاہے
بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم کو معمول بنا رکھاہے اقوام متحدہ کو فوری طور پر بھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کانوٹس لینا چاہئے بھارت آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کر رہاہے اور حریت قیادت کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر کے انہیں آزادی کے مطالبے سے رو کنے کی کوشش کر رہاہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت خواتین اور معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہاہے اور بھارتی فوج گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے پوری کشمیری قوم بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور گزشتہ اٹھائیس سا ل سے آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے اور جان و مال ، عزت و آبرو کی قربانیاں دے رہی ہے بھارت ان کی تحریک آزادی کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہے حالانکہ یہ خالص کشمیریوں کی تحریک آزادی ہے کشمیر میں ہونے والے واقعات پر بھارت پاکستان کے خلاف بغیر تحقیق کے الزامات لگا دیتاہے جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔