لاہور:یوتھ فورم فارکشمیر کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر ( YFK )نے کی ۔مظاہرے میں نوجوان طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے، نریندر مودی جنگی جنون میں مبتلا ہے اور بھارتی حکمرنوں کی منافقانہ سوچ کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن سخت خطرے میں ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی اور بے حسی کی وجہ سے کشمیر میں حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کودبانے کے لئے کشمیر میں موجود 8لاکھ بھارتی مسلح افواج گذشتہ ایک سال سے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں وادی کشمیر شہیدوں کے مقدس لہو سے رنگین ہو چکی ہے ۔طارق غوری نے کہا کہ بھارتی حکمران تمام تر ریاستی طاقت اور جبرو تشدد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکے اور تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے ، انشاء اللہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو گا یوتھ فورم فار کشمیر پاکستان اور دنیاں بھر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی پُر امن تحریک جاری رکھے گی۔بھارتی حکمران مہم جوئی کا خیال دل سے نکال دیں اگر وہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آئے تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی آزادی کا تحفظ کر نا جانتے ہیں اور بھارت کے حکمرانوں کی گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM