شی جن پھنگ

سی پی سی کی پیروی کرنا کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کا بنیادی مشن ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر  شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ثابت قدمی کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پیروی کرنا اور پارٹی اور عوام کے لیے جدوجہد کرنا  دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کا بنیادی مشن ہے۔

ایک سو سال سے دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کے انتظام اور رہنمائی میں نوجوان نسل در نسل ، قوم کی خودمختاری،عوام کی آزادی ،ملک کی خوشحالی و مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اس سے چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عمل میں ایک جوش اور ولولہ انگیز باب رقم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سو سال میں دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا نے قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں جو مستقبل کے لیے نئے ثمرات کی بنیاد بھی ہیں۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ کی تقریب منگل کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر  مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے اس میں شرکت کی اور تقریب سے اہم خطاب کیا۔دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا 1922 میں تشکیل دی گئی  تھی ۔

2021 کے اواخر تک  دی کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کے ممبران کی تعداد   73.715 ملین  تک ہو چکی تھی۔چینی صدر  نے خطاب میں کہا کہ نئے سفر پر، نوجوانوں کو کس طرح بہتر طریقے سے متحد، منظم اور متحرک کیا جائے،تاکہ وہ دوسرے سو سالہ  ترقیاتی ہدف کے حصول اور چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کے چینی خواب کی تعبیر کے لیے کوشش کریں؟ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس کا جواب چینی نوجوانوں کی تحریک اور نئے عہد میں نوجوانوں کے عملی اقدامات  کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے کمیونسٹ یوتھ لیگ سے وابستہ چار امیدوں کا اظہار کیا : پہلی،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے لیے لوگوں کو شعور اور آگہی دے اور ہمیشہ ایک سیاسی اسکول کا کردار ادا کرے کہ جو  چینی نوجوانوں کی نظریاتی ترقی کی رہنمائی کرے۔ دوسری، شعوری طور پر ذمہ داری لے اور چینی نوجوانوں کی دائمی جدوجہد کو منظم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ تیسری، نوجوانوں کا خیال  رکھے، اور پارٹی اور نوجوانوں کے درمیان ہمیشہ مضبوط پل بنے ۔

چوتھی، خود انقلاب کی ہمت رکھے، اور اعلی درجے کی ایسی تنظیم بنے جو پارٹی کی مکمل  پیروی کرتی ہے اور وقت کی دوڑ میں سب سے آگے رہتی ہے۔