بجلی کا شارٹ فال

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ، بجلی کی 5ہزار میگا واٹجاری

اسلام آباد (لاہورنامہ)بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 5ہزار میگا واٹ ہوگیا .بجلی کی مجموعی پیداوار ساڑھے 21ہزار اور اس کی طلب 26ہزار میگا واٹ ہے.

شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ رہی ہے ۔ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5ہزار 90میگا واٹ ہے سرکاری تھرمل پاورپلانٹ 960میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں نجی شعبوں کے بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار 578میگا واٹ ہے ،ہوا سے 428 اور بگاس سے چلنے والے پاورپلانٹ 167میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2ہزار 277میگاواٹ ہے ۔