حسان خاور

ن لیگ کی سیاست ہمیشہ ڈالر کے ریٹ کے گرد گھومتی ہے، حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ہمیشہ ڈالر کے ریٹ کے گرد گھومتی ہے۔

حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ہمیشہ ڈالر کے ریٹ کے گرد گھومتی ہے لیکن جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ڈالر کی اڑان بے قابو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 2018 سے پہلے اسٹیٹ بینک خود مختار ہوتا تو مصنوعی طریقے سے ڈالر کنٹرول کرنے کے لیے اربوں ڈالر نہ خرچ کرنے پڑتے۔ حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ نے معیشت کا وہی حال کیا جو انکی سیاست کا ہو رہا ہے۔