صحت مند

چین-جرمنی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں فریقوں کے مفادات میں ہے، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ رواں سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

گزشتہ 50 سالوں میں، دونوں ممالک نے ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جو آج کی دنیا میں ایک اہم استحکام کا عنصر بن گیا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے ان خیا لات کا اظہار جرمن وزیر خارجہ انالینا بائربوک کے ساتھ ویڈیو ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین-جرمنی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں فریقوں کے مفادات میں ہے اور یہ دونوں ممالک کی طرف سے عالمی امن، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھی سازگار ہے۔

اس موقع پر بائربوک نے کہا کہ چین جرمنی کا ایک اہم تعاون کا شراکت دار ہے اور جرمن فریق چین کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے موقع کے طور پر لینے کا منتظر ہے۔ جرمن حکومت دونوں حکومتوں کے مابین مشاورت کے اگلے دور کے لیے اچھی تیاری کرنے، چین کے ساتھ تمام سطحوں پر باہمی تبادلوں کو برقرار رکھنے، ماحولیاتی نظم و نسق، موسمیاتی تبدیلی، انسداد وبا اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور اہلکاروں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے۔

ایک ہی وقت میں، دونوں فریقوں کو مسابقتی تعلقات کو بھی اچھی طرح سنبھالنا چاہیے۔وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ امید ہے کہ جرمنی کی چین کی نئی حکمت عملی مثبت اور عملی رہے گی، مثبت توقعات لائے گی اور اگلے 50 سالوں میں دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دے گی۔
دونوں فریقین نے عالمی امور پر جیسے یوکرین بحران، افغان مسئلہ وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔