لاہور(لاہورنامہ)تحریکِ انصاف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بل کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر بابراعوان نے کہا کہ شہباز حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف نہیں دیکھیں گے، انھوں نے اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔بابراعوان نے آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کس مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا جائے ، ہم نے عملدرآمد کیلئے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے۔اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرپہلا کام یہی ہوگا کہ اوورسیز کا حق دوبارہ بحال کریں، اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کی بہتری کیلئے ترسیلات بھیجیں، روشن ڈجیٹل اکائونٹس سے 5ارب سے زائد رقم پاکستان آئی۔