محمد اکرم سبحانی

اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت عین عبادت ہے،محمد اکرم سبحانی

لاہور (لاہورنامہ)الخدمت فائونڈیشن وسطی پنجاب کے صدر محمد اکرم سبحانی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت عین عبادت ہے۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالی نے یہ فریضہ سونپا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرست لاہور کے زیر اہتمام الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرست لاہور کے سٹاف کی سالانہ کارکردگی ایوارڑ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرست لاہور کی پریزیڈنٹ صائمہ شبیر،وائس پریزیڈنٹ صبا ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب اور الخدمت کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر سٹاف میں کارکردگی ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شبیر نے کہا کہ الخدمات فائونڈیشن کا دائرہ اب پاکستان تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ وہ ملک کے طول و عرض کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ،مستحق بچیوں کی شادی کا معاملہ ،یتیم بچوں کی کفالت،غریب عوام کے علاج معالجہ اور خواتین کو روز گار کے قابل بنانے سمیت ہر شعبہ میں الخدمت فرنٹ لائن پر نظر آتا ہے۔یہ سب اس کے محنتی اور انسانیت کی خدمت کے جزبہ سے سرشار سٹاف کی بدولت ہی ممکن ہے جس کا اجر انہیں آخر ت میں انہیں اللہ سے بھی ملے گا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اکرم سبحانی اور صبا ثاقب نے سٹاف میں حوصلہ افزائی و تحسین کے لئے حسن کارکردگی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے.