تجارتی نظام

چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا رہے گا، وانگ وین تاؤ

بیجنگ (لاہورنامہ) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی 12ویں وزارتی کانفرنس جنیوا میں شروع ہو گئی ۔ اراکین کووڈ 19 ویکسینز کے لیے دانشورانہ املاک سے استثنیٰ، وبائی امراض کے ردعمل، ماہی گیری کی سبسڈی، زراعت، خوراک کی سیکیورٹی اور ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات جیسے موضوعات پر بات کریں گے۔

اراکین ڈبلیو ٹی او کے مستقبل کے کام پر بھی بات کریں گے.پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی قیادت میں کثیر الجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کا بنیادی ستون ہے اور چین عالمی معیشت کی بحالی میں زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے کردار کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرتا رہے گا اور عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کو درست سمت میں آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔اصلاحات سے ڈبلیو ٹی او کے افعال کو تقویت ملے گی، اقتصادی عالمگیریت کو فروغ ملے گا اور تمام اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔

وانگ وین تاؤ نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات سے تمام اراکین کو مستفید ہونا چاہیئے اور ترقی پذیر رکن ممالک کے قانونی حقوق و مفادات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین انسداد وبا کے عالمی تعاون میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے اور چین کی جانب سے ایک سو بیس سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کو ویکسین کی دو ارب بیس کروڑ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔