لاہور(لاہورنامہ) سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ اسمبلی میں اسپیکر کی رولنگ چلتی ہیں ،اسپیکر نے رولنگ دی کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلایا جائے،لگتا ہے یہ آئی جی کے ماتحت ہے جو ان کی بات نہیں مان رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہاکہ اسمبلی میں اسپیکر کی رولنگ چلتی ہیں ،اسپیکر نے رولنگ دی کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلایا جائے، لگتا ہے یہ آئی جی کے ماتحت ہے جو ان کی بات نہیں مان رہے۔ آج ہائوس کی بے توقیری جعلی وزیر اعلی کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب تک آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نہیں آتے ایوان نہیں چلے گا یہ حکومت امریکہ کے ایجنڈے پر آئی ہے ۔امریکہ ان کے کیسز ختم کروا رہا ہے ،ان لوگوں نے امریکہ کے کہنے پر لاٹھیاں چلائی ۔