لاہور(لاہورنامہ) پاکستان کے موثر ترین پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے سنچری ون اور سنچری ۹۹ کے مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ۔ سنچری ون اور سنچری ۹۹ معروف ڈویلپر سنچری ڈویلپرز کے منصوبے ہیں۔
زمین ڈاٹ کام اور سنچری ڈویلپرز کے درمیان یہ شراکت داری ابھی حال ہی میں ہوئی ہے ۔اس تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز باسل حفیظ، عثمان سرور، علی ریحان ، سینئر ڈائریکٹر ایکویزیشن عادل کمال اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔ سنچری ڈویلپرز کے سینئر عہدیداران بشمول سنچری ون اور سنچری ۹۹ کے ڈائریکٹروسیم اظہر، نازیہ وسیم، ایاز لاکھانی، کامران افضل بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ دونوں سنچری ون اور سنچری ۹۹ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نئی جہتیں فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں آج ہونے والی سرمایہ کاری بہترین منافع لائے گی کیونکہ ان رہائشی ٹاورز میں دور جدید کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں جس سے ان کی اہمیت واضح ہوتی ہے ۔
اس منصوبے کی سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر سنچری ون وسیم اظہر نے کہاکہ یہ منصوبہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ثابت ہوگا۔ انہوں نے سنچری ون پرتعیش لگژری اپارٹمنٹس کے تصور کو، کمرشل دکانوں اور کام کی جگہوں کے حوالے سے نئی سوچ سامنے لائے گا ۔ 6th سینس گروپ کے تعاون سے لینڈ مارک ڈویلپمنٹ بائی ہوٹل ون رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ جدت کی نئے طریقے متعارف کروائے گا۔
سنچری ۹۹ کے ڈائریکٹر کامران افضل نے کہاکہ سنچری بلڈرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کے ذہین افراد کو یکجا کر رہا ہے اور ہمیں زمین ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ ہم ان منصوبوں پر ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
سنچری ۹۹ کے ڈائریکٹر ایاز محمد لاکھانی نے کہاکہ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے اپنے فیصلے پر فخر کریں گے۔ ہم یہاں پر دور جدید کی بہترین سہولیات کی حامل پراپرٹیز سامنے لا رہے ہیں جس سے لاہور کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نئی جہتیں فراہم ہونگی۔