لاہور (لاہورنامہ)سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بندکردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائیگی.
ریسٹورینٹس بھی جلد بندکرنیکی تجویز پر غور جاری ہے۔صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔