سب ڈویژن کاہنہ

واپڈاسب ڈویژن کاہنہ میں رہائشی آبادیوںکے ٹرانسفارمرز پر صنعتی کنکشن لگائے جانے کا انکشاف

لاہور:اندھیر نگری چوپٹ راج لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کے ایس ڈی او قربان علی اور لائن سپریٹنڈنٹ راشد اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گئے ،

تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ ایس ڈی او قربان علی کی سربراہی میں رہائشی آبادیوں کے ٹرانسفارمر زپر صنعتوں کا لوڈ بھی ڈ ال دیا گیا جس سے آئے روز ٹرانسفارمر زکا جلنا معمول بن چکا ہے سب ڈویژن صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات لے کر جانے والوںسے ایس ڈی او سمیت عملہ کی طرف سے نارو ا سلوک بھی معمول کی بات ہے اکثر اوقات تو اہل علاقہ سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے عوض پیسوں کا مطالبہ بھی کیا جاتاہے کہ پیسے دو گے تو ٹرانسفارمر مرمت کر کہ لگائیں گے شہریوں کی طرف سے متعدد بار لیسکو اعلی حکام سے بھی ان غیر قانونی طور پر لگائے گئے صنعتی یونٹس کے کنکشن اور عملے کے ناروا سلوک کی شکایات کی گئی ہیں جسکی شنوائی نہیں ہو سکی ان صنعتی یونٹس سے انکے کنکشن کو چالو رکھنے کے عوض سب ڈویژن اہلکار ماہانہ بھتہ وصولی بھی کرتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میںٹرانسفارمرجلنے کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں تو اللہ ہی حافظ ہو گا صارفین، سماجی و فلاحی تنظیموں نے سب ڈویژن کے راشی ایس ڈی او اور عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،منسٹر واپڈا،چیف ایگزیکٹیو لیسکو ،ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سے سب ڈویژن میں ہو رہے اس کالے دھندے کی تحقیقات اور فوری سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔