پیٹرول اور ڈیزل

پیٹرول اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پیٹرول اور ڈیزل پر پچاس روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورہو گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو اجازت ہے کہ حکومت پچاس روپے تک لیوی لگا سکتی ہے، اس وقت لیوی صفر ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔