تیز بارشیں

پنجاب میں مزید 4 روز تک تیز بارشیں متوقع

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 4 روز تک تیز بارشیں متوقع ہیں اس لئے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نالوں اور ڈرینز کی صفائی سمیت تمام انتظامات مکمل رکھے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ممکنہ سیلاب والے علاقوں میں ریلیف کیمپس،ادویات سمیت دیگر اشیا ء ضروریہ پہنچائی جائیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز/ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈی ای او سیز ہنگامی صورتحال میں پراونشینل کنٹرول روم کو بروقت مطلع کریں۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑیے سیلاب کا خطرہ نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔گوجرانوالہ،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔