ایکسپریس پارسلز کی ترسیل

چین کے دیہی علاقوں میں 21.9 ارب ایکسپریس پارسلز کی ترسیل ریکارڈ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں،چین کے دیہی علاقوں میں کل 21.9 بلین ایکسپریس پارسلز کی ترسیل ہوئی۔

دیہاتوں میں ایکسپریس ڈلیوری کو فروغ دینے کےمنصوبے کی وجہ سےمغربی علاقوں میں ایکسپریس پارسلز کی ترسیل میں بیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اہلکار کا کہنا ہے کہ دیہاتوں میں ترسیل کےلیے سروس اسٹیشنز قائم کرنے سےہر ایک گاؤں کو پورے ملک کے ایکسپریس نیٹ ورک سسٹم میں ضم کیا جا سکتا ہےتاکہ دیہی مصنوعات کو صارفین سے براہ راست متعارف کروایا جا سکے۔اس سے دیہی باشندوں کی ضروریات کو پورا کرنے،آمدنی میں اضافے اور دیہی احیا کے لیے مضبوط بنیاد بھی رکھی گئی ہے۔

جون کے آخر تک چین میں مختلف اقسام کے267,000 ایکسپریس اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں اور ایکسپریس سروس نوے فیصد دیہاتوں کا احاطہ کررہی ہے۔