غداری کا مقدمہ

نواز شریف کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے 7مارچ تک جواب طلب

لاہور : سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس سے جواب طلب کرلیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے معاملے پر سماعت کی ۔ شہری علی نے اپنے وکیل سلیم چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ممبی حملوں سے متعلق بیان دیا جو ملک سے غداری کے مترادف ہے۔نواز شریف کے بیان کو بھارت نے عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا ،سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس کو درخواست دی تاہم کارروائی نہ ہو سکی۔ استدعا ہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے تھانہ ڈنفس سی پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔