وانگ ای

چین اپنے پڑوسیوں کے تعلقات کو بہتر بنانے میں شام کی حمایت کرتا رہےگا، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ ایک ویڈیو میٹنگ کی۔وانگ ای نے اس بات کا اظہار کیا کہ چین شام کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور شام کے تعلقات کی پائیدار، مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور شام کے لیے بات کرتا رہے گا۔

چین اپنے اقتدار اعلیٰ ، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کی حفاظت اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں شام کی حمایت کرتا رہےگا۔دعا ہے کہ شام میں امن اور استحکام کی جلد بحالی ہوگی۔امریکہ اور مغرب کو ماضی کی غلط عادات کو درست کرنا چاہئے، انہیں دوسروں کو اپنی انگلیوں پر نچانے سے گریز کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اور خطے کو اپنے معیار کے مطابق بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

مقداد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی آنے والی 20ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام سے عالمی امن اور ترقی کے لیے تعاون کے وسیع امکانات کھلیں گے اور شام مضبوطی سے اس کی حمایت کرتا ہے اور فعال طور پر حصہ لینے کے لئے تیار ہے.