نیب لاہور

فرح گوگی کی والدہ نیب لاہور میں طلب

لاہور(لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کی والدہ بشری خان کو طلب کر لیا ۔

نیب لاہور کے مطابق بشری خان کو دستاویزات سمیت 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب لاہور کے مطابق بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ مل کر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔فرح خان کی جانب سے کمپنیاں پچھلے 4 سال میں بنائی گئیں۔