بیشتر علاقوں

ملک کے بیشتر علاقوں میںجمعہ سے سوموارکے دوران مزید بارش وبرف باری کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میںجمعہ سے سوموارصبح کے دوران ملک میں مزید بارش وبرف باری کی پیشن گوئی کی ہے ۔جمعرات کی رات سے اتوار صبح کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کی رات سے سوموار کی صبح کے دوران خیبرپختونخواہ، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی رات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان اور ڈی جی خان میں مو%9%7%DA4%A8%1 ظ%بB48ٱ%%D ڨی 819Ӭ%%D عے A79%D2م %C ۉ%ن888%D ںB %8%غ86B%D ی8%1 ۈ%ہ819ת بو %D7%8%و B1 ۘ%دA79%D ن9%7%D94%AA%C ؈%ہB18%D7ہ %F%کت AA8%D4%8%س868ק تو %D9%8%مܱ ۋں 869%D ڈ8%6%DA7تی ة بھ %DEش %4 ۚ%ب BE ۘ%ر859%D2ل %8%یB18٪ %B9%8%ًں BA9Ռ %89 ر %1%D88%B8 %8%ہA78%DAہ8%9 %D6د %8%D88تی %DF%9%نBA9و%%D کے B18%D8ا %C%D88%A8%8%D96%88 %A%و86B%D ،A%C%ۉر B18׈%%D ثس Ԓ ٍ8قہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرف باری متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، کوئٹہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ، مالم جبہ35، کوہاٹ18، سیدوشریف17، دیر12، دروش11، میرکھانی08، پشاور، کاکول05، بنوں،04، چراٹ، کالام، چترال03، رسالپور01، پنجاب: مری25، اسلام آباد زیروپوائنٹ، بوکرہ11، گولڑہ10، ایئرپورٹ07، راولپنڈی شمس آباد08، چکلالہ07 ،میانوالی08، جہلم07، گجرات، منڈی بہاﺅالدین، منگلا06، سیالکوٹ03، کشمیر: راولاکوٹ21، کوٹلی08، گڑھی دوپٹہ04، مظفرآباد03، سندھ: بدین12، مٹھی02، ٹھٹھہ01، بلوچستان: بارکھان02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ، مری10، کالام1.5، دروش0.5 اور چترال0.4انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت کالام، استور منفی10، سکردو منفی08، بگروٹ منفی07، قلات منفی06، گوپس، مالم جبہ منفی05، ہنزہ، پاراچنار، مری منفی04، راولاکوٹ منفی03، کوئٹہ، میرکھانی، دروش، کاکول منفی02، چراٹ منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08 سینٹی گریڈ ، فیصل آباد میں 07 ، ملتان میں 08 اور سرگودھا میں 06 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔