فواد چوہدری

سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے،فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے، یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں 16 نشستیں مسلم لیگ ن ہار گئی، ہم نے اداروں کو محفوظ کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے،عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، نااہل ہونے والوں میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا، 16 ہارگئے تھے، کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہے، سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، کچھ بار لیڈرز بھی بے نقاب ہوئے ہیں، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنی جلدی استحکام آئے گا۔