لاہور(لاہورنامہ) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف و ائس چیئرمین انجمن تاجران لاہور نے بجلی بلوں پر سپر ٹیکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوکاندار بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس سے متاثر ہورہی ہیں.
ان کے بجلی چند یونٹ بجلی استعمال پربل ہزاروں میں پہنچ چکے ہیں جن کی ادائیگی ان کے لیے مشکل ہوتی جار ہی ہے اس لیے تاجروں کے احتجاج پر بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس کا یکسر خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل سے گھروں اوردوکانوں شدید اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
صدر عاصم مغل نے کہا کہ وزیر خزانہ کی طرف سے 150یونٹ بجلی استعمال کرنے والے دوکانداروں پر ٹیکس معافی دوکانداروں کے ساتھ مذاق ہے دوکاندار پر بجلی کی قیمت میں بھاری اضافوں کے بعد اس ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا اس لیے اسے ختم کیا جائے۔
جنرل سیکرٹری رانا ریاض نے کہا کہ دوکانوں میں پنکھے اور گرمیوں میں کولر اور روشنی کیلئے بلب کے استعمال سے 150یونٹ سے زائد بل آتا ہے اس لیے لمٹ مقرر کرنے کی بجائے یہ ناجائز ٹیکس یکسر ختم کیا جائے۔کیونکہ دوکانوں پر فروخت کرنے والی اشیاء پر حکومت پہلے ہی ٹیکسز عائد کردیتی ہے۔دوہرا ٹیکس ناقابل قبول اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے۔