عظمی بخاری

نوازشریف اور مریم نواز نے ہمیشہ فوج کے آئینی کردار کی بات کی، عظمی بخاری

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز گل سے بیان کا کہہ کر خود بنی گالہ کے تہہ خانے میں چھپ گئے.

یہ شہباز گل کا انفرادی فعل نہیں بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان تھا، نوازشریف اور مریم نواز فوج کے آئینی کردار کی بات کرتی رہیں ،فوج کا غیر آئینی کردار ختم ہوگیا ہے ،رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ہے،عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے عمران خان کی فتنہ و فساد کی سیاست نے ایسی قوم کو جنم دیا جس کو کسی کا کوئی لحاظ نہیں، عمرانی سیاست مرے ہوئے والدین رشتہ داروں تک تو پہلے ہی پہنچ گئی تھی ،ان کے منہ کو اقتدار کا خون لگا ہوا ہے اس کیلئے یہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں.

فوج کی اعلی قیادت جو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کام کررہے تھے ،ہیلی کاپٹر گرا تو پی ٹی آئی نے اسے اپنے رنگ میں پیش کیا ،پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فوج کے خلاف بات کرنے والے ان کے حواری نہیں لیکن انہوںنے جو نفرت کا بیج بویا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے جو زبان عدلیہ اوراسٹیبشلمنٹ کے خلاف استعمال کی جو جملے کسے اسے برداشت کیاگیا.

جب ہیلی کاپٹر کا حادثہ ہوا تو فواد چودھری نے حواریوں سے مہم چلوائی، شہباز گل کی دماغ کی گندگی سامنے آ گئی اس سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں کیا عمران خان ان فیملیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ اگر اسٹیبشلمنٹ اور عدلیہ ساتھ نہیں تو انہیں گالی بنا دیںگے.

عمران خان اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کو دھمکی دے رہا ہے اگر اس کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ،شہباز گل کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا کیا شہدا ء کے ساتھ کھڑا نہ ہونا بغاوت نہیں ، بھارت خود کہہ رہا جو ہم نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دیا ہے، عمران خان کیا فوج سے زیادہ پاپولر ہے؟

انہوں نے کہاکہ فوجی جو بارڈر پر قوم کی خدمت کرتی ہے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے،شہبازگل اکیلا عدالت گیا ،اگر ہمت ہے تو عمران خان آئے ،ایکس وائے کا نام لیتے ہوئے ضمنی الیکشن جیت لئے، ادارے کے رینک افسران یا سپاہی کو بات نہ ماننے پر اکسا کر بغاوت کرتے ہیں.