ڈاکٹریاسمین

پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی آزادی کیلئے جدوجہدکررہی ہے، ڈاکٹریاسمین

لاہور(لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ویمن ونگ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں نوشین حامد،رخسانہ نوید،نادرہ عمر،صادقہ آپہ،روبینہ شاہین،تنزیلہ عمران،شبنم جہانگیر،رفعت سعود،ڈاکٹرعنبرین گل،شہربانواورنیلوفر افضال سمیت خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ویمن ونگ کی جانب سے عمران خان کے13اگست کو ہونے والے حقیقی آزادی جلسہ میں شرکت کے حوالہ سے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔خواتین نے 13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ میں بھرپورشرکت کااظہارکیا۔

صوبائی وزیرصحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ میں پورے پنجاب سے خواتین کی بھرپورنمائندگی ہوگی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 13اگست کوایک تاریخی حقیقی آزادی جلسہ سے خطاب کریں گے۔عمران خان جشن آزادی کی خوشیاں پنجاب کی عوام کے ساتھ منائیں گے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی آزادی کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔عمران خان نے اقتدارمیں آکرپہلی بارپاکستان کے اداروں کو خودمختاراور غیرجانبدار بنانے کی کوشش کی۔عمران خان پاکستانی قوم کو امپورٹڈ حکومت کی غلامی سے چھٹکارہ دلواناچاہتے ہیں۔

عمران خان کی حکومت میں پاکستان ترقی کررہاتھا۔امپورٹڈحکومت نے عمران خان کی حکومت ختم کرکے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالاہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ13اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انشاء اللہ تاریخ رقم کریں گے۔13اگست کو پوری قوم عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کا جشن منائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو حق شناسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا شعوردیا۔

عمران خان نے پاکستانی عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کردیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاکستانی قوم کسی کی غلام نہیں ہے۔برصغیرکے مسلمانوں نے ایک آزادمملکت کی خاطر قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیاتھا۔پاکستان کے مخصوص خاندانوں نے پاکستانی قوم پرحکومت توکی لیکن ان کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔عمران خان ہی پاکستانی قوم کی آخری امیدہیں۔