عثمان بزدار

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تمام جعلی اراضی انتقال کیسز میں بری

ڈی جی خان(لاہورنامہ) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا.

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے،عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں پر 900 کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا جس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی.

تحقیقاتی ٹیم نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا اور عثمان بزدار پر الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔