لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کی تین روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے مستفید ہونے والے کے دائرہ کار کو بہت وسعت ملی ہے، عوام کی ہماری کاوشوں کا بھرپور خیر مقدم کیا.
ان سرگرمیوں ترویج و ترقی میں حکومت پنجاب کا مکمل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فرحت جبیں نے کہا کہ اپنی دھرتی کا نام بلند کرنے میں ہماری لگن ،شوق،مستعد اور فرض شناسی میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔
فرحت جبیں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات وثقافت کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا گیاتبھی ان سرگرمیوں کا کامیابی ملی۔ان تقریبا ت کا اختتام اپنے ملک کے نامور آرٹسٹوں کی خدمات کو سراہنے کی تقریبات پر ہواجس میں ملک کے نامو رآرٹسٹوں استاد غلام علی خان،شفقت علی خان،شیبا ارشد،حامد رانا کو کمال فن ایوارڈ دیئے گئے۔
صوبائی وزیر ثقافت ،کھیل،اُمور نوجوانان تیمور مسعود اور مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے پروگرامز میں شرکت کرکے ڈائمنڈ جوبلی تقریبا ت کو رونق بخشی۔آرٹ اینڈ کرافٹ میلے پنجاب کے آرٹسٹوں کی بہار ثابت ہوا جس میں زندہ دلان ِلاہور کو فوک موسیقی سے لطف اٹھانے کا موقع میسر آیا۔تقریبات میں الحمراءکے ساتھ ساتھ پنجاب آرٹس کونسل کی بھی نمایاں خدمات تھیں۔الحمراءنے جشن آزادی کو اپنے فن اور فنکار کے نام کرکے اپنے ذمہ داریاں نبھائیں۔
بچوں کے لئے خصوصی شو عینک والا جن ، قصہ گوئی میں بچوں کی بیٹھک ،مقابلہ مصوری منعقد ہوا ۔آزادی میوزک شو میں الحمراءہال نمبر ایک عوام سے بھرا ہوا تھا،نامور آرٹسٹوں استاد حامد علی خان،ملکو،سارہ رضا خان،عمران شوکت کی پرفارمنس پر عوام نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر داد دی۔واضح رہے لاہو رآرٹس کونسل ملک کے ان چند ادبی وثقافتی اداروں میں سرفہرست مقام رکھتی ہے جنہوں نے زبان وادب ،تہذیب و ثقافت اور قدم تمدن کو نئی نسل کے سامنے پیش کر رہے ہیں ان کو اپنے اسلاف کی زندگیوں کی اعلی اوصاف سے جوڑا ہوا ہے۔