لاہور(لاہورنامہ)صوبائی وزیر صحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ 13اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسہ انتہائی کامیاب رہا۔
13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ میں پورے پاکستان سے شرکاء نے بھرپورشرکت کی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستانیوں نے عمران خان کے مؤقف کی خوب حمایت کی ہے۔13اگست کو عمران خان کے حقیقی آزادی جلسہ میں پاکستانیوں نے حقیقی معنوں میں یوم آزادی منایاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی تکمیل کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
عمران خان ہی پاکستانی قوم کی آخری امیدہیں۔عمران خان ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم عمران خان کی قیادت پر متحدہے۔صوبائی وزیر صحت نے 13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ کی کامیاب کوارڈنیشن کیلئے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی تمام انتظامیہ کو شاباش دی۔