شیخ رشید

ملک اس وقت خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،ملک میں 43فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داو پر لگا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ئوپر لگا دیئے ہیں،شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ،(آج) اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہبازگل کے تشددپرعمران خان کی ٹوئٹ نے ساری دنیامیں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔