لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلی پنجاب کی معاون برائے چائلڈ رائٹس اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ بچوں کے حوالے سے پیغام دیتے ہو ئے کہاہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ بچوں کی مدد کے لئے جنوبی پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ان علاقوں میں سیلاب کے دوران والدین سے بچھڑے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں گمشدہ یا والدین سے بچھڑے کمسن بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو ریسکیو کرے گی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف دفاتر میں سیلاب زدگان کے متاثرہ بچوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل انتظام موجود ہے۔