لاہور:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی119ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز، افتتاحی تقریب میں طلبہ نے ملک بھر کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ملک میں امن، برداشت اور رواداری کے فرو غ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر جی سی یو کے 30شعبہ جات کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق اور جی سی یو ڈائریکٹرسپورٹس خادم علی خان کو پر جوش سلامی پیش کی۔مارچ پاسٹ کی قیادت شعبہ اکنامکس کے حارث قاسم نے کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کاکہنا تھا کہ طلبہ کی تربیت اور انہیں برداشت کا سبق دینے کیلئے سپورٹس انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یو کے کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دو نئے ریکا رڈ بنے، علی سکھیرا نے 100میٹر میں چودہ سالہ یو نیورسٹی ریکارڈ توڑا جبکہ وقار یو نس نے 400میٹر بتتیس سالہ یو نیوسٹی ریکا رڈ توڑا ۔تین روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے پہلے روز3000میٹر ریس میں شعبہ فیزیکل ایجوکیشن کے علی حیدر اول رہے۔ بوائز لانگ جمپ میں شعبہ معاشیات کے فراز خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بوائز10000 میٹر ریس میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے علی رضا نے سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کی، جبکہ شا ٹ پٹ میں شعبہ فیزیکل ایجو کیشن کے قیصر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کھیلوں کا اختتام یکم مارچ کو جی سی یو اوول گراؤنڈمیں منعقدہ تقریب میں ہوگا۔اس موقع پر نائب قاصد ریس، فی میل سٹاف ریس،چاٹی ریس،پیلو فائٹنگ، بوری ریس اور میوزیکل چئیر سمیت مختلف رنگا رنگ جم خانہ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ان جم خانہ مقابلوں میں اولڈ روائینز بھی حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM