پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں تعینات ڈی ایس پی منصور الحسن کا تبادلہ

لاہور (لاہور نامہ) پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں تعینات ڈی ایس پی منصور الحسن کا تبادلہ کردیا گیا ۔ڈی ایس پی منصور الحسن گزشتہ 6سال سے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

ڈی ایس پی منصور الحسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان سمیت ایس پی عاصم جسرا، ڈی ایس پیز اور سیف سٹیزاتھارٹی افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان کا الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں تعینات افسران بڑی جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی ایس پی منصور الحسن سیف سٹیز فیملی کے اہم ممبر ہیں۔

ڈی ایس پی منصور الحسن کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنی طرز کا منفرد و جدید منصوبہ ہے جس سے منسلک رہنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔بعدازاں ڈی ایس پی منصور الحسن کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے گئے ۔