لاہور(لاہورنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ پاکستان میں حکومت کی کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بندہوں گی اور لوگ سڑکوں پرہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر3روپے اوربڑھ گیاہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔