بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےروس کے سبکدوش ہونے والے سفیر آندرے ڈینسوف سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے چین روس تعاون کو فروغ دینے اور دونوں قوموں کے درمیان دوستی اور باہمی اعتماد کو بڑھانے میں ڈینسوف کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ وہ چین روس دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں تعاون کا تسلسل جاری رکھیں گے ۔
سبکدوش ہونے والے روسی سفیر ڈینسوف نے کہا کہ چین میں اپنے کام کے دوران انہوں نے تمام پہلوؤں میں چین کی شاندار کامیابیوں کو دیکھا ہے اور انہیں یقین ہے کہ چین مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔