طا اللہ تارڑ

ملک کٹھن دور سے گزر رہا ہے اورعمران خان کو جلسوں کی پڑی ہے، عطا اللہ تارڑ

لاہور( لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان او ران کے ٹولے نے حکومت کو فیل کرتے کرتے ریاست کو فیل کرنے کی کوشش کی.

آئی ایم ایف کے معاملے پر جو منفی کردار ادا کیا گیا وفاقی حکومت سوچ رہی ہے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،آئی ایم ایف نے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے اس کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،سیلاب کی وجہ سے پاکستان کٹھن دور سے گزر رہا ہے .

سیلاب نے پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں تباہی مچادی ہے ،پاکستان بین الاقوامی سطح پر ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیصد تبدیلی کا ذمہ دار ہے لیکن یہاں تین کروڑ تیس لاکھ افراد کا نقصان ہوا ۔ انہو ں نے کہا کہ بہت سے ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں،عمران خان قوم کیلئے جذبات نہیں رکھتا ،آفت زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا،لاکھوں لوگ آسمان تلے بے آسرا ء ہیں .

لیکن ایک شخص جلسے کی اسٹیج بھی سجاتا ہے ترانے بھی بجاتا ہے اور ہنسی مذاق بھی کیا جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی صاحب نے جلسہ کیا اس پر بیس سے پچیس کروڑ روپے کا خرچ آیا ، دوسری طرف سیلاب زدگان مصیبت میں ہیں،اپنی سیاست چمکانے کیلئے جلسے جلوس کئے جا رہے ہیں ،وزیر اعلی کا بگڑا بیٹا ایوان وزیر اعلی میں انتظامی فیصلے کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چار چار فٹ پانی کھڑا ہے لوگ خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں لیکن گجرات میں اسٹیج پر چڑھ کر تقریر یں کی جارہی ہیں،جب سے عمران اقتدار سے دور ہوئے ان میں ملکی سالمیت کے جذبات نہیں.

وہ کہتا ہے مجھے اقتدار سے نکالا تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے،آئی ایم ایف کی ڈیل منسوخ ہو معاہد ہ طے نہ پا جائے،آئی ایم ایف کا معاہدہ ہم نے طے نہیں کیا ،آپ نے خود کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا خود کشی کر لوں گا.

آئی ایم ایف نے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے اس کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شوکت ترین کو ہدایات دیں محسن لغاری میں تھوڑی سی حب الوطنی تھی ریاست کو تو نقصان نہیں ہوگا، وفاقی حکومت سوچ رہی ہے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،تیمور جھگڑا ، محسن لغاری اور شوکت ترین کو خیال نہیں آیا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا روپے کی قیمت نیچے جائے گی ، انہوں نے حکومت کو فیل کرتے کرتے ریاست کو فیل کرنے کی کوشش کی۔