لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران نے عملی صلاحیت اور استعداد کار بڑھانے پر عملی کام جاری رکھتے ہوئے پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات کی ٹریننگ کے لیے 2افسران کو منتخب کر لیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انٹرویوز کے بعدٹریننگ کے لیے افسران نامزد کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فصل پکنے کے بعد پیدا ہونے والے فوڈ سیفٹی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات کی ٹریننگ کے لیے 2افسران کو منتخب کر لیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی عملی صلاحیت اور استعداد کار بڑھانے پر عملی کام کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پوسٹ ہارویسٹ ٹریننگ کے لیے 2افسران کو منتخب کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انٹرویوز کے بعدٹریننگ کے لیے افسران نامزد کیے ہیں۔ پوسٹ ہارویسٹ ٹریننگ تھائی لینڈ حکومت کے زیر اہتمام نومبر 2019میں ہو گی ۔پوسٹ ہارویسٹ ٹریننگ کا مقصد فصل پکنے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے بہتر اور موثرحل تلاش کرنے میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ ٹریننگ کورس میں فصل پکنے کے بعد پیدا ہونے والے فوڈ سیفٹی مسائل کا نصاب بھی شامل ہے۔ڈجی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کورس کرنے والے افسران فوڈ پراسسنگ کے حوالے سے قانون سازی میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کورس سے فوڈ سٹوریج کے حوالے سے جدید رجحانات جاننے میں بھی مدد ملے گی جو محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے حوالے سے سود مند ثابت ہوگی۔