لاہور(لاہور نامہ) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ او پی سی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا انتہائی مشکور ہوں .
جنہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور وفاق میں میری گزشتہ کارگردگی کو دیکھتے ہوئے مجھ پر مکمل اعتماد کیا اور مجھے وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب کی اہم ترین ذمہ داری سوپنی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو نیا عزم کے ساتھ ایک بار پھر فعال کر دیا گیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ ڈیسک کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں اوورسیز پاکستانی باآسانی فنڈز جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر او پی سی میں سمند پار مقیم پاکستانیوں کیلئے 24/7 ہیلپ لائن کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ موبائل اپلیکیشن، نادر ڈیسک، ریونیو ڈیسک بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی کی معیشت میں بہت ہی اہم کردار ادا کررہے ہیں دریا غیر میں بسنے والوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔
وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق دورہ حکومت میں ترسیلات زر 16 ملین سے بڑھا کر 31 ملین تک بڑھا تھا۔ وائس چیئر پرسن او پی سی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کے لئے او پی سی میں ایک ہی چھت تلے اُن کی شکا یت کا ازالہ بروقت جارہاہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کو 90 دن کے اندر اندر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ا و پی سی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائر یکٹر ریونیو محمد اسلم رامے، ڈپٹی دائریکٹر لیگل رانا شمشاد، ڈپٹی دائریکٹر پروسیکیوشن شیخ سہیل ظفراور سیاسی رہنما پی ٹی آئی زبیر نیازی نے بھی شرکت کی۔