لاہور(لاہورنامہ) اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، ان پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد تھا۔
اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، شیریں مزاری پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔شیریں مزاری پر یہ بھی الزام تھا کہ لینڈ ریفارمزکے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ، فیڈرل لینڈ کمیشن نے شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ دی تھی۔
جس کے بعد شیریں مزاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ سیاسی مخالفت پر غلط رپورٹ دی گئی ، ہائی کورٹ سے شیریں مزاری کو ریلیف ملنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا۔فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم اوردوسرا جواب جمع کرایا۔