سائبر حملوں کی وضاحت

امریکہ چین کے خلاف سائبر حملوں کی وضاحت کرے، ماو نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف سائبر حملوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ چین کے متعلقہ اداروں نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی سائبر حملے کے حوالے سے تکنیکی تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے .

جس میں مزید تفصیلات اور ثبوت جاری کیے گئے ہیں۔تر جمان نے کہا کہ چین نے مختلف مواقع پر امریکہ سے سائبر حملوں کی وضاحت کرنے اور غیرقانونی کارروائیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن تاحال امریکہ کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدام سے چین کے متعلقہ اداروں کے تکنیکی رازوں، چین کی اہم بنیادی تنصیبات سے وابستہ سکیورٹی اداروں اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ امریکہ ایسے اقدامات کو فوری طور پر ترک کرے اور ذمہ دارانہ وضاحت جاری کرے۔