ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا پنجاب پرنٹنگ پریس کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ)سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پریس کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں میں پرنٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری صنعت وتجارت نے ادارے کے افسران اور عملے کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کوبھر پور ٹیکنیکل اور انتظامی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے کہا کہ سو سالہ ورثے کا حامل پنجاب پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پریس اور اس کا عملہ سرکاری اداروں کی دستاویزات کی پرنٹنگ کے حوالے سے لائق تحسین کام کررہا ہے۔

حکومت ادارے کی بہتری اور استحکام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر ادارے کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو ایوارڈ دینے کی تقریب بھی منعقد کی گئی اورادارے کے فروغ میں بہترین کام کرنے والوں کو ایوارڈ ز دیئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ، ڈائریکٹر ایس پی یو اور سینئر اکنامک ایڈوائزربھی تقریب میں موجود تھے۔