لاہور( ٌلاہورنامہ) متوقع طو رپر آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ” منی بیگ گارنٹی ”کے ٹیزر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ۔
فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم ، عائشہ عمر اور شینرا اکرم ، میکال ذوالفقار ،کرن ملک سمیت دیگر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔بتایا گیا ہے یہ ایک میگا بجٹ کامیڈی فلم ہو گی اورشائقین اسے نیٹ فلکس کی کامیاب ترین سیریز منی ہیسٹ کے لک جیسا قرار دے رہے ہیں ۔
یہ فلم کافی عرصے سے سینما میں نمائش کے لئے تیار تھی اور اسے عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ فلم کی ہدایت فیصل قریشی نے دی ہیں جو اس سے قبل بھی کئی کمرشلز کی ڈائریکشن دے چکے ہیں ۔