بلیک بیلٹ کراٹے ڈپلوموں

ویلنشیا ٹائون میں بلیک بیلٹ کراٹے ڈپلوموں کی تقسیم انعامات تقر یب کاانعقاد

لاہور(لاہورنامہ) ایڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوی ایشن (آئی ایس ایس کے اے)پاکستان کے زیراہتمام ویلنشیا ٹائون لا ہور میں ورلڈ ہیڈ کوارٹر جاپان کی طرف سے جاری کر دو بلیک بیلٹ ڈپلوموں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں آئی ایس ایس کے اے پاکستان میں چیف انسٹرکٹر ہائشی محمد انور نے تین سال کا میابی سے ٹر بینک مکمل کرنے والے کھلاڑیوں حمزہ یوسف ،ار بیاعامر اور معاذ یوسف کو جاپان کی طرف سے جاری کئے گئے خصوصی طور پر بلیک بیلٹس ڈپلومے ایوارڈ کئے ۔ اس موقع پر کراٹے کے بہترین مظاہر ے بھی پیش کئے گئے .

جن کو تمام مہمانوں نے بے حد سراہا اور کراٹے کے کھلاڑیوں نے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پرآئی ایس ایس کے اے ورلڈ ہیڈ کوارٹر جاپان کی طرف سے ہائشی محمد انور کی 35 سالہ شوتوکان کراٹے سے وابستگی اور دنیا کے کئی ممالک میں جا کر کراٹے کو فروغ دینے پر بلیک بیلٹ 8ڈان کی ڈگری بھی ایوارڈ کی گئی۔ محمد انور نے کہا کہ شوتوکان کراٹے اسٹائل میں کسی بھی جا پانی کراٹے ایسوی ایشن کی طرف سے 8ڈان کا اعزاز حاصل کرنے والے میں واحد پاکستانی کھلاڑی ہو ں جس پر میں اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کرو کم ہے یادر ہے ہائشی محمد انور نہ صرف شوتوکان کراٹے ڈوائی ایس ایس کے اے پاکستان کے کنٹری چیف ہونے کے علاوہ شوتوکان کرانے کونسل انٹرنیشنل (ایس کے سی آئی)اور ورلڈ کراٹے ریسرچ کونسل ( ڈبلیو کے آرسی )کے پاکستان میں فاونڈربھی ہیں۔